نوواک جووکوچ نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Aug 21, 2023 | 21:40 PM

ایک نیوز :دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی اور سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جووکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

سربین ٹینس سٹار نوواک جووکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے میں سپین کے حریف کارلوس الکاراز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں نوواک جووکوچ نے کارلوس الکاراز کو 5-7 7-6 (9-7) 7-6 (7-4) سے شکست دی۔

کامیابی کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔

مزیدخبریں