پیپلزپارٹی کا صدر سے استعفے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا صدر سے استعفے کا مطالبہ
کیپشن: پیپلزپارٹی کا صدر سے استعفے کا مطالبہ

ایک نیوز :پیپلز پارٹی نے صدر مملکت عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی  کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس صدر کو یہی نہیں پتہ کے ایوان صدر میں کیا ہو رہا ہے وہ عہدے پر رہنے کا اہل نہیں ہے۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت بیان دینے اور معافی مانگنے کے بجائے یہ بتائیں کہ اُن افسران کے خلاف کیا کارروائی کی؟

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ صدر کی وضاحت ان کے صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ،کیا وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ان کی ناک کے نیچے بلز  پر دستخط کوئی اور کرگیا،اگر ایسا ہے تو انہیں فوری طور پر عہدے سے علیحدہ ہونا چاہئے ۔ 

دوسری طرف پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت اور اُن کے عملے کو سینیٹ کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے۔ اگر صدر نے حقائق غلط پیش کیے تو ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔