خواجہ احمد حسان کی گورنر پنجاب سے ملاقات

خواجہ احمد حسان کی گورنر پنجاب سے ملاقات
کیپشن: خواجہ احمد حسان کی گورنر پنجاب سے ملاقات

ایک نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق کوارڈینیٹر وزیراعظم خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی ،ملاقات میں تعلیم کے شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق خواجہ احمد حسان نے ایچی سن کالج کے بورڈ کی بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں، گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی کردار سازی کا پہلو بھی بہت اہم ہے۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ایچی سن کالج ایک تاریخی اور قدیم تعلیمی ادارہ ہے اس کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ بورڈ آف گورنرز کے تحت چلنے والے اداروں میں گورنر پنجاب نے مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں جن میں  پرووائس چانسلرز کا تقرر اہم اقدام ہے۔