ایک نیوز:بھارت کی مشہورادا کارہ دیپکا پڈکون رنویرسنگھ کی فلم کی پروموشن کے دوران بیک سٹیج تصاویر لینے پر فوٹوگرافرز پر بھڑک اٹھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈکون اپنے شوہر اداکارنویر سنگھ کی فلمــ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پروموشن کیلئےمنعقد کیے جانے والے فیشن شو میں رنویر کی والدہ کے ہمرا ہ شریک ہوئیں ۔
ایونٹ میں دیپکا پڈوکون وائٹ کلرکی ساڑی پہنے بےحد خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں، شو کےدوران دیپکا جب رنویر کی والد ہ کیساتھ بیک سٹیج گئیں تو چند فوگرافرز بھی ان کے پیچھے پہنچ گئے،اور ان کی تصاویر لینے لگے، جس پر اداکارہ فوٹوگرافرز پر بھڑک گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دیپکا نے بھڑکتے ہو ئے فوٹو گرافرز کو کہاکہ یہاں تصاویر لینے کی اجازت نہیں ، یہ بیک اسٹیج ہےـ
دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ دیپکا کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ کس نے فوٹوگرافرز کو اندر جانے کی اجازت دی۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگ کیوں سوچتےہیں کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں،صرف اس لیے کہ وہ صحافت جیسے پیشہ سے وابستہ ہیں۔