صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
کیپشن: صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

ایک نیوز :پی ٹی ئی کے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق صمصام بخاری کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کے چٸیرمین جہانگیر خان ترین اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس بھی کی ۔

صمصام بخاری نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔نو مئی کو جو ملک میں ہوا اس نے ہم پہ بہت اثر چھوڑا ہے،میں ذاتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی کرنا چاہتا تھالیکن جہانگیر ترین اور دیگر دوستوں کے اصرار پر استحکام پاکستان پارٹی جوائن کر چکا ہوں،مجھے نو مئی کے منصوبے کا علم نہیں تھا،آڈیو جو لیک ہوئی اس کو ارٹیفیشل انٹیلیجنس کےذریعے بنایا گیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان 

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج صمصام بخاری استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کر چکے ہیں،صدرکے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ صدر  پر بہت ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہ بیان دے کر انہوں نے صدر کے عہدے کو سیاست زدہ کردیا ہے۔ صدر کو پی ٹی ائی کی بجائے پورے ملک کا صدر بننا چاہئے۔

جہانگیر ترین 

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئر مین جہانگیر ترین نے کہا کہ صدر نے دعوی کیا ہے کہ قانونی بلز  پر انہوں نے سائن نہیں کیا لیکن لاء منسٹر نے ان کے دعوں کی نفی کی ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات سے قبل عام انتخابات ہو جائیں گے ۔ہماری پارٹی میں لوگوں کی شمولیت جلد ہو جائے گی۔