ایک نیوز: بالی وڈ اداکار سنی دیول کے سر سے مشکل ٹل گئی اور قرضہ نہ واپس کرنے پر بینک نے ان کے گھر کو نیلام کرنے کا ٹینڈر نوٹس واپس لے لیا ہے۔
بینک کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے نیلامی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔
بینک آف برودا نے اس قبل اخبار میں نوٹس جاری کیا تھا کہ اداکار پر 56 کروڑ کے واجبات ہیں جس کی عدم ادائیگی پر ان کی جائیداد کی نیلامی 25 اگست کو ہوگی۔
ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔
بھارتی اداکار کی نئی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور دس دن سے بھی کم عرصے میں وہ 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار 2019 سے حکمران بی جے پی کی طرف سے پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور اس سے قبل یہ سیٹ اداکار ونود کھنہ کی تھی جو کانگریس کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔