ایک نیوز :نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کیخلاف درخواست دائر عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر چار اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ۔آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں ۔2 سال تک کسی منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں ۔ بطور نگران وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے ۔بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے ۔