ایک نیوز :جج کی اہلیہ کے تشدد سے زخمی ہونیوالی رضوانہ جنرل ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے ،رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کا تیسرا دورمکمل ہوگیا۔
پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کے سر کمر اور کندھے کے زخموں کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے ،رضوانہ کے کمر اور کندھے کے زخموں کی ڈرافٹنگ کی گئی ،رضوانہ کے سر کے زخم کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ ویکیو ایم پروسیجر بھی کیا گیا ۔پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کو تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رکھا گیا ،رضوانہ کو پلاسٹک سرجری کے پروسیجر کے بعد روم میں شفٹ کر دیا ہے ۔