اسلام آباد لاہور موٹر وےٹول ٹیکس میں ایک بار پھراضافہ

Aug 21, 2023 | 16:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :  ایک دفعہ پھر اضافہ ۔اسلام آباد سے لاہور موٹر وے ٹول ٹیکس پورا ایک ہزار روپیہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹر وے (M2) پر  ایک دفعہ پھر ہر قسم کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال بھی ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا ٹول 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے ہو  گیا تھا جو حالیہ اضافے کے بعد پورا 1000روپے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں