پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کیخلاف حکومتی درخواست مسترد

Aug 21, 2023 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت دینے  کے کیس میں پنجاب حکومت کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل مستردکر دی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسنگل بینچ کا فیصلہ بحال رکھا۔ جس کے بعد پرویز الہی کی تھانہ غالب مارکیٹ میں درج دہشتگری کے مقدمے میں خفاظتی ضمانت بحال ہوگئی ہے۔

پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، پرویز الہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 21 اگست کو اپیل پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے ،پنجاب حکومت کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ انکو فریق نہیں بنایا گیا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبے پنجاب کو فریق بنایا ہے اگر انکو فریق نہیں بنایا گیا تو وہ دلائل نہ دے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔سنگل بینچ نے آئینی حدود سے نکل کر فیصلہ دیا ۔ جسٹس وحید خان  نے ریمارکس دیے کہ خاص حالات میں خاض فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنگل بینچ نے پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت اور گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا

مزیدخبریں