ایک نیوز:صدرمملکت نے اپنےسیکرٹری وقاراحمد کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقار احمد کی صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔
ایوانِ صدر نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر ہمیرا احمد کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی ۲۲ گریڈ کی افسر ، ہمیرا احمد، کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے، ایوانِ صدر
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 21, 2023