پی اینا ین: عدالت نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے چار عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا،عدالت نے چاروں پی ٹی آئی عہدیداران کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پی ٹی آئی عہدیداران کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دئیے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ محض خدشات پر کسی کو سلاخوں کے پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا ہے۔عدالت سے نکل کر کوئی شخص کوئی بھی جرم کرسکتا ہے، خدشات کو بنیاد بنایا جائے تو پھر کسی کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چار عہدیداران نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔