ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہےکہ میں اور تحریک انصاف افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنے پرمیڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے۔
صدر تحریک انصاف پرویز الہی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے ،میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے۔