بھارت  کا چندریان-3 تاریخ رقم کرنے سے محض 2 دن دور

بھارت  کا چندریان-3 تاریخ رقم کرنے سے محض 2 دن دور
کیپشن: India's Chandrayaan-3 is just 2 days away from making history

ایک نیوز : بھارت کا چاند مشن 'چندریان 3' چاند کی سطح پر جلد ہی لینڈ کرنے والا ہے۔ اس کے بعد اِسرو ایک نئی تاریخ رقم کر دے گا۔ اِسرو کے مطابق محض دو دن بعد یعنی 23 اگست کو چندریان-3 چاند پر لینڈ کرے گا۔

بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اِسرو نے  چاند کی تازہ ترین  تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ چاند کا یہ دور دراز والا علاقہ ہے، اسے لینڈر ہزارڈ ڈٹیکشن اور اوائیڈنس کیمرہ (ایل ایچ ڈی اے سی) سے کلک کیا گیا ہے۔

یہ کیمرہ چندریان-3 کے لیے محفوظ لینڈنگ والے علاقے کی تلاش کرے گا۔ جہاں پر کوئی پتھر اور گہرے غار نہیں ہوں گے، اس کی تلاش کی جائے گی۔ اسے ایس اے سی/اِسرو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ان تصویروں کو 19 اگست 2023 کو کلک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کا چاند مشن لونا-25 چاند کی سطح پر کریش ہو گیا ہے۔ یعنی روس مشن چاند کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ لونا-25 کو ہندوستان سے دو دن قبل یعنی 21 اگست کو چاند پر اترنا تھا۔