خبردار: مصنوعی ذہانت ٹائپ کرنے کی آواز سے بھی 'پاسورڈ' چراسکتی ہے

Aug 21, 2023 | 14:40 PM

ایک نیوز: خبردار! ہوشیار رہیں۔ مصنوعی ذہانت کے آجانے کے بعد اب آپ کا پاسورڈ انتہائی غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے آلات کا ٹائپ کرنے کی آواز سے پاس ورڈ چرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ڈرہم، سرے اور رائل ہولوے کی یونیورسٹیوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بورڈ پر موجود اہم آوازوں کو سن کر 95 فیصد درستگی کے ساتھ ٹائپ کیے گئے الفاظ اور اعداد  کو پہنچان سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت، جسے محققین نے 2021 کے کمپیوٹر پر ٹائپنگ کی آوازوں کو پہچاننے کے لیے کوڈ کیا تھا، آن لائن کال کے دوران اور فون کے ذریعے مائیکروفون کے ذریعے ہر کی اسٹروک  کے درمیان تفریق کرنے کے قابل تھی۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو اس سمت میں تربیت دینے سے سیکیورٹی کے سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں