نگران خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹاٹربیونل دوبارہ بحال کردیا

Aug 21, 2023 | 14:31 PM

ایک نیوز: نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا ٹربیونل کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے شکیل آفریدی سمیت کئی کیسز ٹربیونل کو واپس بھیج دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا ٹربیونل کو دوبارہ بحال کردیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ذاکرحسین آفریدی کو فاٹا ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خلیل اللہ خلیل اور کفایت اللہ ٹربیونل کے ممبران میں شامل ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فاٹا ٹربیونل کو پشاورہائیکورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا ہے، اور ٹربیونل نے بحال ہونے کے بعد کام بھی شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اعلامیے میں مزید بتایا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا ٹربیونل کو 11 مقدمات واپس بھیج دیے ہیں اور ان مقدمات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس بھی شامل ہے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ایف سی آر کے خاتمہ پر 2019 میں فاٹا ٹربیونل ختم ہوگیا تھا، اور فاٹا ٹربیونل کے خاتمے پر تمام کیسز دیگر عدالتوں کو منتقل کئے تھے۔

مزیدخبریں