سٹیج ڈراموں میں فحش رقص: الحمرا آرٹس کونسل کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

سٹیج ڈراموں میں فحش رقص: الحمرہ آرٹس کونسل کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر عہدے سے فارغ
کیپشن: Obscene dance in stage plays: Executive director of Al Hamra Arts Council sacked

ایک نیوز: نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کے احکامات پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے اس عہدے پر تعینات ہونے والے سلیم ساگرکو نااہلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔ اب الحمرہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عارضی چارج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ طارق محمود کو دے دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ الحمرا مال روڈ لاہور کی تاریخ میں یہ بھی سلیم ساگر کے زیر سایہ پہلی مرتبہ ہوا کہ خواتین ڈانسرز نے سٹیج ڈراموں کے نام پر عریانی اور فحاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ سب کچھ سلیم ساگر کی ناک تلے ہوتا رہا۔ ان واقعات کے بعد ڈانسرز کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں اور ان پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔