سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

Aug 21, 2023 | 14:14 PM

ایک نیوز: سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب نے 3 رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب نے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کردیے گئے۔ 

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم عبدالغفار قیصرانی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد بھی کمیٹی کے رکن نامزد ہیں۔  

کمیٹی سانحہ کے اسباب و وجوہات تلاش کرے گی۔ کمیٹی سانحہ کے حوالے سے حقائق تک آگاہی حاصل کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرے گی۔ 

کمیٹی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے وقوعہ پر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں