ایک نیوز:خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کی ضمانتوں پر سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔اسپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش نہ ہونے کے باعث کاروائی ملتوی کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی ۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پی ٹی آئی ملزمان خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔روبینہ جمیل ، عمران نزیر ، افشاں طارق ، عامر فاروق ، فیصل اختر سمیت 42 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
حکومت کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے دلائل دیے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ ملزمان اس مقدمہ میں ملوث ہیں،عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہیں،دیگر خواتین ملزمان میں عالیہ حمزہ ،طیبہ عبرین شامل ہیں۔