ایشیا کپ سکیورٹی انتظامات، کمشنر لاہور نے اہم ہدایات جاری کردی

Aug 21, 2023 | 13:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،ایس پی سکیورٹی محمد توقیر،سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری سمیت پی سی بی،ایل ڈی اے افسران سمیت دیگر محکموں نےشرکت کی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہےکہ ایشیا کرکٹ کپ کے تین میچز قزافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔قذافی سٹیڈیم میں میچز کا 3ستمبر ،5ستمبر اور6ستمبر کو انعقاد ہوگا۔اسٹڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء نوٹفائیڈ ریٹس پر ہی مہیا ہونگی اور گراں فروشی کی اجازت نہیں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی انتظامات پر پی سی بی ایل ڈبلیو ایم سی سے ایم او یو کرے،ایل ڈبلیو ایم سی اسٹیڈیم کے اندر لٹرنگ پر جرمانہ عائد کرے گا۔ ایشیا کپ انتظامات بین الاقوامی معیار پر مکمل ہونگے،تمام محکمے آن بورڈ ہیں۔

مزیدخبریں