ایک نیوز: نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش کیا گیا۔ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محموالرشید کی ضمانتوں پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئیندہ طلب کر لیا ہے۔
پولیس نےاستدعا کی کہ عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنے کا حکم دے جس کے بعد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے تھانہ سرور روڈ سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔