سیلابی صورتحال،پاکپتن کےسکولوں میں تعطیلات کااعلان

Aug 21, 2023 | 12:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکپتن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایجوکیشن پاکپتن نے 17 سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ایجوکیشن ذرائع  کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا اعلان تحصیل پاکپتن 11 سکولوں اور تحصیل عارفوالا کے 6 سکولوں میں کیا گیا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے،باقی ضلع کے تمام سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے ،ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے،بابا فرید پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج سے ملحقہ  انتظامیہ کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں،دریائے ستلج سے ملحقہ تمام علاقوں کو سیلابی صورتحال میں استعمال ہونے والا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں