بھائی چارے کی تاریخی مثال، جڑانوالہ کے مسیحیوں کیلئے مسجد کے دروازے کھول دیے

بھائی چارے کی تاریخی مثال، جڑانوالہ کے مسیحیوں کیلئے مسجد کے دروازے کھول دیے
کیپشن: A historical example of brotherhood, the doors of the mosque were opened for the Christians of Jaranwala

ایک نیوز: چرچ نہیں تو کیا ہوا ، مسجد میں عبادت کریں ، جڑانوالہ میں بھائی چارے کی مثال قائم کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق چرچ زیر تعمیر ہے تو کیا ہوا مسجد تو موجود ہے۔ جڑانوالہ کے مسیحیوں کے لئے مسلمانوں نے دلوں کے ساتھ ساتھ مسجد بھی کھول دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں جڑانوالہ کے تاریخی چرچ سالویشن آرمی کے انچارج میجر معشوق مسیح کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’کل ہمارے پاس ایک مسجد کا وفد آیا جنہوں نے کہا کہ ہم کل صبح نو بجے آپ کے لیے مسجد کھول دیں گے، آپ وہاں آئیں اور عبادت کریں۔‘

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ آپ ایک مرتبہ سب سے مشورہ کر لیں، یہ نا ہو کہ پہلے چرچ پر حملہ ہوا اور اب مسجد پر ہو جائے تو اس پر وہ دوبارہ بولے کہ ہم ہر قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہمارے نبی ﷺ نے مسیحیوں کو عبادت کے لیے جگہ دی تھی، اس لیے آپ لوگ آئیں ہم مسجد کھولیں گے۔‘

جڑانوالہ میں مسلمانوں نے مساجد کے دروازے اپنے مسیحی بھائیوں کیلئے کھول کر مذہبی رواداری کی ایک عظیم مثال قائم کردی ہے۔ جسے مسیحی برادری کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے۔