ایک نیوز:رانی پور میں جاں بحق کمسن ملازمہ کاعلاج کرنیوالےڈسپنسر سےمتعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تشدد سےجاں بحق فاطمہ کا علاج ڈسپنسر نے کیا مگر حقیقت میں وہ نائب قاصد نکلا۔
محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب قاصد حویلی میں بچی کے بیمار ہونے پر اس کا علاج کرتا رہا۔ 10 سالہ ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوئی تھی۔
فاطمہ ہلاکت کیس کے ملزم اسد شاہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا جہاں پولیس اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی،حویلی سے ریسکیو کی گئی 3 خواتین ملازماؤں کو بھی آج عدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔