ایک نیوز: جنوبی کورین دوشیزہ بھارتی شہری سکجیت سنگھ کی محبت میں اترپردیش پہنچ گئی، جنوبی کورین دوشیزہ کم بوہنی اور بھارت کے سکجیت سنگھ گزشتہ 4 برسوں سے ساتھ تھے تاہم یہ جوڑا حال ہی میں اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں کے گردوارا نانک باغ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی خاتون نے بھارتی سکجیت سنگھ کی محبت میں سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی ساکجیت سنگھ اور جنوبی کوریا کی کم بوہنی نے اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں کے گردوارا نانک باغ میں شادی کی ہے، یہ جوڑا 4 سال سے ساتھ تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی ملاقات ایک کافی شاپ میں ہوئی تھی جب اتر پردیش کا 28 سالہ رہائشی سکجیت سنگھ چار سال قبل ملازمت کے لیے جنوبی کوریا گیا تھا، وہاں اس کی ملاقات 30 سالہ کم بوہنی سے ہوئی تھی۔
سکجیت سنگھ نے کفتگوکیلئے جنوبی کوریائی زبان کو تیزی سے سیکھا تھا جس کے بعد دونوں چار سال تک ساتھ رہ رہے تھے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دونوں جنوبی کوریا میں اپنا گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن بھارت سے اپنے تعلقات کو مکمل طور پر منقطع نہیں کریں گے۔