ایک نیوز: نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے انتخابات کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن اور صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔
وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمے داری انجام دیں گے۔
بات چیت کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ سولنگی کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بننے پر مبارک باد بھی دی۔