برطانیہ،7نومولود بچوں کی قاتل نرس کو عمرقید کی سزا

Aug 21, 2023 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: برطانوی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس لوسی کو 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاسنادی گئی۔

مانچسٹر کراؤن کورٹ کے جج جسٹس گراس نےفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آپ نے جان بوجھ کر بچوں کو مارنے کے ارادے سے انہیں نقصان پہنچایا۔ اب آپ باقی کی زندگی جیل میں گزاریں گی ۔

رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی برطانیہ کے کاؤنٹیز آف چیسٹر اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں کام کرنے والی نرس لوسی لیٹبی پر7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے اور مزید 10 بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ مقدمے کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ 2015-2016 کے عرصے میں کاؤنٹیز آف چیسٹر ہسپتال میں ملازمت کرنے والی 33 سالہ نرس لوسی لیٹبی نے 5 نوزائیدہ لڑکوں اور 2 نو زائیدہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کیا۔  
کیس کی سماعت کے بعد سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی پر ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ لوسی لیٹبی کی لیگل ٹیم نے بھی عدالت میں کہا کہ ان کی موکلہ جیل سے ویڈیو لنک پر کارروائی کو نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہےکہ سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت دی جائے گی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معصوم بچوں کی قاتل نرس کو سزائے موت کب دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں