ایک نیوز: عام انتخابات کی تیاری کیلئے مفاہمت کے گرو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تخت لاہور پر نظریں جمالیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ رواں ہفتے ہی لاہور پہنچیں گے۔ ان کےد ورے کے دوران سینٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیرفعال اور خالی عہدوں پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تنظیموں سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنجاب میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔
آصف علی زرداری پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ سابق صدر پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔