گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ کے گہرے زخموں کی سرجری کر دی گئی

Aug 21, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کا جنرل اسپتال میں پلاسٹک سرجری کا سیشن کیا گیا جہاں کچھ زخموں کی فلیپ سرجری جبکہ کچھ کی سکن ڈرافٹنگ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ رضوانہ کو جنرل ہسپتال لاہور کے پرائیوٹ کمرے میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سرجنز کی ٹیم رضوانہ کوصبح 10 بجے آپریشن تھیٹر لے گئی، جہاں ڈھائی گھنٹے کے دوران بچی کے کچھ گہرے زخموں کی فلیپ سرجری ہوئی اور کچھ زخموں کی سکن ڈرافٹنگ کی گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم کمر اور سر کے زخموں کی ریکوری بہت ضروری ہے۔ کمر کیلئے جدید پریشر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ پلاسٹک سرجری کے عمل میں تمام ماڈرن ٹیکنیکس استعمال کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں