شہریار آفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج

Aug 21, 2023 | 12:05 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا، سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا۔ سنگل بینچ کا فیصلہ پبلک آفس ہولڈر کو ڈیسکریج کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں