ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پر سنگین خدشات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو دھوپ میں بٹھائے رکھا،تھانے پہنچی تو بے ہوش گئی، بے ہوشی کی حالت میں ایمان کی دادا کی شاعری کی کتاب،نوٹ بک اور پین اٹھا لیا،میری بیٹی کو بے ہوش ہونے پر سیل میں بغیر طبی امداد کے بند کر دیا گیا،نہ کھانا استعمال کے قابل ہے اور نہ واش روم کی کوئی حالت ہے،میری بیٹی کو صحت کے مسائل ہیں جس پر اس نے کھانے سے منع کر دیا۔
شیریں مزاری نے مزیدکہا کہ بیٹی کو کہا ہے صحت کا خیال رکھو دشمن تو چاہتا ہے صحت خراب ہو،میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے، میں اپیل کرتی ہوں کورٹس سے کہ ہیومن رائٹس کی حفاظت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری کی جان کو خطرات لاحق ہیں، قانون کا احترام کرتے ہیں، کہیں نہیں جائیں گے، پیشیوں پر عدالت آئیں گے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔