حکومت جاتے ہی پیپلز پارٹی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، بڑی گرفتاریاں متوقع

حکومت جاتے ہی پیپلز پارٹی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، بڑی گرفتاریاں متوقع

ایک نیوز: سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے،نگراں سیٹ اپ کے دور میں سندھ کے مخلتف سرکاری محکموں سے کرپٹ سسٹم کے خاتمے کا مشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بدعنوانی میں ملوث سسٹم کے افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،پہلے مرحلے میں کرپٹ سسٹم کے 60 سے زائد افراد ریڈار پر آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کرپٹ سسٹم کی فہرست میں شامل افراد کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،سسٹم چلانے والےمرکزی کرداروں کی تعداد 10بتائی گئی ہے،سسٹم کیلئے کام کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کی تعداد 56 ہے۔سسٹم نیٹ ورک کا حصہ رہنے والے تیسری کیٹیگری پرائیوٹ پرسنز کی ہے ،آخری کیٹیگری میں 17افراد کے نام شامل رکھے ہیں۔بلڈنگ کنٹرول  ، ڈوپلمنٹ اتھارٹیز، بورڈ آف ریونیو ، محکمہ کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز، کمشنری نظام ، اور رجسڑار آفسز میں کرپٹ سسٹم ماہانہ اربوں روپے غیر قانونی کاموں سے جمع کرتا ہے۔بلڈرز کی اہم تنظیم آباد نے قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات کے سسٹم کے خلاف اعلی سرکاری شخصیات و اداروں کو تحریری شکایات کی تھی۔نگراں سیٹ اپ کے ادوار میں کرپٹ سسٹم کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔