صدر کےٹوئٹ کےبعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئےدرخواست دائر

صدر کےٹوئٹ کےبعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئےدرخواست دائر
کیپشن: صدر کےٹوئٹ کےبعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئےدرخواست دائر

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت کے ٹوئٹ کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزرارت قانون ودیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ٹوئٹ میں واضح کہا کہ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے،صدر کے انکار کے بعد ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو غیرقانونی قرار دے،عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔