کاہنہ:میت دفنانےپرجھگڑا،گالم گلوچ

کیپشن: کاہنہ:میت دفنانےپرجھگڑا،گالم گلوچ

ایک نیوز: کاہنہ میں میت دفنانے کےمعاملہ پر ورثا اور گاؤں والوں میں لڑائی،جلکے گاؤں والوں نے ایک نجی سوسائٹی کےرہائشی کی میت کو دفنانےسےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں میت اور لوگوں کو قبر پر کھڑے ہو کر بابر نامی شخص نےگالیاں دینا شروع کردی،بابر نامی شخص نے میت کے ورثا کو زدوکوب کیا۔

ورثا کا کہنا تھا کہ اس قبرستان پر ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ گاؤں والوں کا ہے،جس جگہ کالونی بنی ہے یہ اسی گاؤں کی ملکیت ہے،ورثا کا کہنا تھا کہ میت قبر پر آ چکی ہے اور اب اس کو دفنانے دیں۔