کراچی :گیس کی قلت ، شہری لکڑی کے چولہوں پر کھانا بنانے پر مجبور

کراچی :گیس کی قلت ، شہری لکڑی کے چولہوں پر کھانا بنانے پر مجبور

ایک نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت سےشہری زمانہ قدیم میں پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کا لکڑی کےچولہوں پر کھانا بنانے پر مجبور ہو گئے، منظور کالونی کے مکین ڈیڑھ سے سال گیس کی بندش سے پریشان ہیں۔

پرانے زمانے کا چولہا اور اس میں جلتی لکڑیاں یہ منظر ملک کے کسی دور دراز علاقے کا نہیں بلکہ شہر قائد کے مرکز  میں واقع منظور کالونی کا ہے جہاں گزشتہ ڈیڑھ سال سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ علاقہ مکین مکین لکڑی کے چولہوں پر کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بل ہر مہینے آ رہے ہیں لیکن گیس نہیں آتی، گیس کی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مہنگائی کے دور میں مہنگی ایل پی جی خریدنا بس کی بات نہیں، اس لئے لکڑیاں جلا کر گزارا کرنا پڑتا ہے۔