انجمن تاجران کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Aug 21, 2023 | 10:57 AM

ایک نیوز: انجمنِ تاجران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ‎وفد نے جناح ہاؤس کی حالتِ زار دیکھ کر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎"جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر دل کو سخت تکلیف پہنچی ہے"۔

شرکاء نے کہا کہ ‎"9مئی کا دن ریاست پاکستان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے"۔ ‎"9 مئی کو دشمنانِ پاکستان کے ایجنڈے کے تحت سازش کی تکمیل کی گئی"۔ ‎"افواج پاکستان نے تدبر ، بصیرت اور کمال صبر کا مظاہرہ کرکے سازش کو ناکام بنایا"۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ‎جنہوں نے پاک فوج پر حملہ کیا اور ہمارے قائد کے گھر کو جلایا ان کو کیفرِکردار تک پہنچانے کے لیے ہم سب اکٹھے کھڑے ہیں"۔

‎وفد نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

مزیدخبریں