ایک نیوز: انجمنِ تاجران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد نے جناح ہاؤس کی حالتِ زار دیکھ کر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر دل کو سخت تکلیف پہنچی ہے"۔
شرکاء نے کہا کہ "9مئی کا دن ریاست پاکستان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے"۔ "9 مئی کو دشمنانِ پاکستان کے ایجنڈے کے تحت سازش کی تکمیل کی گئی"۔ "افواج پاکستان نے تدبر ، بصیرت اور کمال صبر کا مظاہرہ کرکے سازش کو ناکام بنایا"۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پاک فوج پر حملہ کیا اور ہمارے قائد کے گھر کو جلایا ان کو کیفرِکردار تک پہنچانے کے لیے ہم سب اکٹھے کھڑے ہیں"۔
وفد نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔