وطن کے بہادر سپوت حوالدار محمد عثمان شہید کو قوم کا سلام

وطن کے بہادر سپوت حوالدار محمد عثمان شہید کو قوم کا سلام
کیپشن: Havaldar Muhammad Usman Shaheed, the brave son of the nation, salutes the nation

ایک نیوز: ‎شہدائے پاکستان کو سلام، ‎تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔ 

تفصیلات کے مطابق ‎حوالدار محمد عثمان بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ ‎حوالدار محمد عثمان 12 جولائی 2023 کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

حوالدار محمد عثمان شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور والدین چھوڑے۔ ‎حوالدار محمد عثمان شہید کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ شہید کی بیوہ نے کہا کہ ‎"شوہر کی شہادت کی اطلاع ملی تو افسوس ہوا لیکن خوشی ہوئی کہ میرا شوہر اس وطن پر قربان ہوا"۔ ‎"میں قوم کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاک فوج اور شہیدوں کی عزت کریں"۔

شہید کے بھائی نے کہا کہ ‎"9 مئی پاکستان کے لئے سیاہ ترین دن تھا" ۔‎"کچھ شر پسند عناصر نے ان دنوں ہمارے شہیدوں کی تصویریں جلائیں اور ان کے مجسمے توڑے جو کہ انکو نہیں کرنا چاہیئے تھا"۔ ‎"عثمان بچپن سے ہی بہت سُلجھا ہوا انسان تھا اور بڑوں کی عزت کرتا تھا"۔ ‎"وطن کے جوانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں"۔

شہید کی بہن نے کہا کہ ‎"میرا بھائی جب چھوٹا تھا تب سے ہی اُس کو آرمی میں جانے کا شوق تھا"۔‎"میرا بھائی بہت اچھا تھا، گھر والوں اور رشتے داروں سے بہت پیار کرتا تھا"۔ ‎"ہمیں بھائی کی شہادت پر بہت صدمہ ہوا لیکن ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارا بھائی شہید ہوا"۔

‎حوالدار محمد عثمان شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کانذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔