پاک فوج کی سندھ کی عوام کے لیے فلاحی خدمات

Aug 21, 2023 | 10:44 AM

ایک نیوز: لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ کی جامعات اور مختلف تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد طلباء و اسٹاف نے پنوں عاقل گیریژن کا دورہ کیا اور فوجی تقریب سے استفادہ حاصل کیا۔  

دورے کے دوران شرکاء نے دفاعی نمائش دیکھی،  یادگار شہداء پر حاضری دی، اے پی سی اور اے ٹی وی کی سواری کی۔ ‎طلباء نے اس خصوصی دورے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان آرمی کے توسط سے بدین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ‎میڈیکل کیمپ دل کے امراض میں مبتلا مرد، خواتین اور بچوں کے لیے لگایا گیا۔ ‎5 لاکھ کے خرچے والے مرض کا علاج آرمی میڈیکل کی جانب سے مفت ہوا۔

پاکستان آرمی کی جانب سے حیدرآباد کے دیہی علاقے میر اللہ بخش تالپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ‎مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ڈی ایچ او اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ممکن ہوا۔ ‎میڈیکل کیمپ میں 325 مرد، 731 خواتین، 569 بچوں سمیت 1625 مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا۔ ‎205 افراد کے ہیپاٹائٹس بی اور 225 افراد کے ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے۔ ‎میڈیکل کیمپ میں 157 افراد کا معائنہ ہوا اور 15 افراد کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ‎"ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے"۔ ‎"ہم بہت شکرگزار ہیں۔ پاک آرمی 18 ڈویژن نےکا اس کیمپ کا اہتمام کیا جس سے بہت سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے"۔

‎دیہی علاقے کے عوام نے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کی سہولت پر پاک فوج کا شکریہ ادا اور مزید ایسے کیمپوں کا انعقاد کیا جائے۔

مزیدخبریں