ایک نیوز: وائرل میم سنسسیشن کے طور پر شہرت حاصل کرنے والا چیمز نامی یہ کُتا کینسر سے لڑنے کے بعد 12 سال کی عمر میں چل بسا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ایک کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں۔کتے کے مالکان نے اس کے مداحوں کے ساتھ یہ خبر ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی۔
چیمز جسے بالٹزی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، اپنی آخری سرجری کے دوران نیند سویااورپھر بیدار نہ ہوا۔ مالکان نے کُتے کے مزید علاج کا انتظام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
چیمز نے 2018 میں انٹرنیٹ پر خوب شہرت حاصل کی تھی جب اس کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے پپ اور پنیر کی مماثلت سے میمز میں اس کتے کا نام چیمز رکھا۔ چیمز ہانگ کانگ میں اپنی مالکن کیتھی کے ساتھ رہتا تھا ،جو اسے ناقابل یقین حد تک فوٹوجینک سمجھتی تھی۔
مالکن کی جانب سے چیمز کے لیے کی جانے والی طویل پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ چاہنے والے اُداس ہونے کے بجائے اس خوشی کو یاد رکھیں جو بالٹز دنیا کے لیے لائے تھے. اس نے وبائی مرض کے دوران بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لئے بہت خوشیاں لایا، اب اس کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آسمان پر آزادانہ طور پر دوڑ رہا ہے اور اپنے نئے دوستوں کے ساتھ بہت لذیذ کھانا کھا رہا ہے‘۔
بالٹزی کے نام سے بنائے گئے انسٹا اکاؤنٹ سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ میرے دل کے اندر رہے گا. مجھے امید ہے کہ وہ آن لائن دنیا میں ہر ایک کے لیے خوشیاں لانا جاری رکھ سکتا ہے۔کتے کے انتقال نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو اس کیلئے شدید دکھ کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لوگوں نے اپنے غم کا اظہار کرنے اور چیمز کی اپنی پسندیدہ تصاویر اور میمز شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
صارفین نے اس کتے کو ایک لیجنڈ اور میم کا بانی قراردیا۔بہت سے افراد نے خاص طور پر وبائی امراض کے دوران چیمز کے مسکراتے ہوئے چہرے سے ملنے والی خوشی اور سکون کے لیے اس کا شکریہ ادا کیا۔