ایک نیوز: عام انتخابات کی تیاری اور نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن آف پاکستان آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کرے گے۔
تفصیلا ت کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی، حلقہ بندیاں ٹیم کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوں گی،حلقہ بندیاں تمام صوبوں سمیت وفاقی دارلحکومت کے لیے قائم ہوں گی،حلقہ بندیاں کمیٹی کل سے صوبائی حکومتوں سے ضلعی نقشہ جات،آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گے،حلقہ بندیاں کمیٹیاں 31 اگست تک ضلعی کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گا۔
تیسرا مرحلہ حلقہ بندیاں کمیٹی کی 4 روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا،صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشتوں کیلئے آبادی کے کوٹہ کا تعین کرکے حلقہ بندی کمیٹی سے آگاہ کیا جائے گا،8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی،9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع ہوں گی،اعتراضات یا تجاویز 10ا کتوبر سے 8 نومبر تک دائر کرسکیں گے۔ کیمشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبر تک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا۔14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیون مکمل ہوں گی۔