آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کےگزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری

Aug 21, 2023 | 10:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء، ایکٹ بن گئے جن کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مںظوری بعد ازاں صدر مملکت کی جانب سے 10 دن تک دونوں بلوں پر کوئی اعتراض سامنے آنے پر دونوں بلوں کا ایکٹ کا درجہ مل گیا اور دونوں بلوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کردیے، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہوچکا ہے۔

 
 

مزیدخبریں