ایک نیوز:چلاس میں بابوسر ٹاپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافرجاں بحق ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر پامیرٹائمز نے لکھا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ایک سیاح کو بابوسر روڈ پر رات 9:35 کے قریب ڈاکوؤں نے گولی مارکر ہلاک کر دیا۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مبینہ ڈاکوؤں کے گروہ نے ڈکیتی کے لیے گاڑیوں کو روکنے کے لیے سڑک پر پتھر ڈال کر سڑک بلاک کردی تھی۔
رپورٹ میں بتایا کہ گاڑی نمبرAMY-406 ہے، جسے اسکردو کا رہائشی چلا رہا تھا، اس نے سڑک پر پتھروں کو دیکھا اور ڈکیتی کی کوشش کے شبہ میں مڑ کر چلاس کی طرف چلی گئی۔
???????????????????????????? ???????????????? ???????????????? ???????????????????????? ???????????????????????????? ???????????????????????????? ???????? ???????????????????????????? ????????????????
— PAMIR TIMES ® (@pamirtimes) August 20, 2023
A tourist from Punjab was shot dead by robbers on Babusar Road at around 9:35pm, said a police report.
The tragic murder took place when a group of alleged robbers blocked… pic.twitter.com/fOpZdeslR2
گاڑی کو واپس آتے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے وہاڑی ضلع (پنجاب) کا رہائشی حاجی محمد راشد جاں بحق ہوگیا۔
کار ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار مسافر محفوظ رہے۔
ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی پیشے کے اعتبار سے پروفیسر تھا۔
زندہ بچ جانے والوں کی شناخت زاہد حسین (ڈرائیور، اسکردو)، احتشام (شگر)، سید انیس (شگر) اور سجاد (خپل) کے نام سے ہوئی ہے۔