کراچی:ملزمان ہوٹل میں بیٹھےافراد سےلوٹ مار کرکےفرار،ویڈیووائرل

کیپشن: کراچی:ملزمان ہوٹل میں بیٹھےافراد سےلوٹ مار کرکےفرار،ویڈیووائرل

ایک نیوز: کراچی کے علاقے انچولی میں ملزمان ہوٹل میں بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں 8 ڈاکو ؤں کو ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے پیسے اور موبائل فون لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر گلستان جوہر میں فائرنگ سے نو جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔

سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے، منشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔