سینکڑوں نایاب باربی گڑیا کی مالکن کوگڑیا سےمحبت یاجنون

سینکڑوں نایاب باربی گڑیا کی مالکن کوگڑیا سےمحبت یاجنون
کیپشن: Owners of hundreds of rare Barbie dolls love or are obsessed with dolls

ایک نیوز: آسٹریلیا کی بزرگ خاتون150 باربی گڑیا کی مالک ہیں جن میں بہت سی گڑیا غیرمعمولی طور پر بہت قیمتی ہیں۔ 
تفصیلات کےمطابق 72 سالہ ایلیسن برٹن کے پاس1980 کے عشرے میں بننے والے باربی گڑیا بھی ہیں جو اب نایاب اور انتہائی قیمتی ہوچکی ہیں۔ ان میں بڑے والوں کی گڑیائیں اور تھوڑی منفی کردار کی ناسکر باربی بھی شامل ہیں۔ کچھ گڑیاؤں پر جواہرات اور قیمتی پتھر بھی لگے ہیں۔
ان کی بیٹیاں ان باربی ڈول سے کھیلتی ہیں، ان سے اداکاری کراتی ہے اور طرح طرح کے لباس پہنتی ہیں۔ ایلیسن برٹن کو بچپن میں گڑیا سے لگاؤ نہ تھا تاہم صرف 20 سال پہلے انہیں باربی گڑیا سے رغبت پیدا ہوگئی اور ہرسال وہ گڑیا خریدتی رہیں۔ ان میں قیمتی اور شاندار باربی بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہر گڑیا کی قیمت کم ازکم 500 ڈالر سے بھی زائد ہے۔
ہرگڑیا کو دھوپ اور گرد سے بچانے کیلئے خاص ڈبوں میں رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر باربی بہترین حالت میں ہے۔ تاہم اب بھی وہ انہیں فروخت نہیں کرنا چاہتیں۔