قیمتی نوادرات نیلامی کیلئےکوڑیوں میں دستیاب

Aug 21, 2023 | 07:33 AM

ایک نیوز: مشہور برٹش میوزیئم سے چرائے گئے قیمتی نوادرات کو نیلامی کی ای بے ویب سائٹ پر کوڑیوں کے دام میں رکھا گیا ہے، تاہم اب اس کا ملزم پکڑا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چرائے گئے نوادرات اور زیورات کو 2016 سے ای بے ویب سائٹ پر فروخت کیا جارہا تھا۔ ان میں سے ایک غیرمعمولی پتھر کی قیمت 25 سے50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (ایک کروڑ 87 لاکھ روپے) ہے جسے مشہور ویب سائٹ ای بے پر صرف 40 ڈالر میں فروخت کیلئےرکھا گیا تھا۔
عجائب گھر سے وابستہ 56 سالہ پیٹرہگز، بحیرہ روم سے وابستہ تہذیب کے نوادرات کے انچارج ہیں اور30 برس سے ملازم تھے۔ پیٹرنے بہت خاموشی سے ان اشیا کو غائب کیا اورآن لائن فروخت کیلئے رکھ دیا۔ اس واقعے سے خود برٹش میوزیئم کے نوادرات کی حفاظت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
چند روز قبل میوزیئم نے کہا تھا کہ 1500 قبل مسیح سے انیسویں صدی تک کے قیمتی پتھر، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چرائی گئی ہیں۔ ان میں سےایک سنگِ سلیمانی سےبنا شاہکار ہے جسے ای بے پر صرف 40 پاؤنڈ میں رکھا گیا تھا۔
ناقدین کے مطابق برٹش میوزیئم نے اپنے 80 لاکھ نوادرات کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ چوری کے واقعات کا بہت دیر بعد پتہ چلا ہے۔
دوسری جانب برٹش میوزیئم نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں