پاکستانی اسکریبل حسان ہادی قومی چیمپئن بن گئے

Aug 21, 2023 | 05:41 AM

ایک نیوز:حسان ہادی پاکستان کے قومی اسکریبل چیمپئن بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق حسان ہادی نے 35 ویں اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی اور انہوں نے27 میں سے24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا۔
حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، دو گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔ دفاعی چیمپئن وسیم کھتری19 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان نے17 گیمز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں