44ٹرافیاں جیت کرلیونل میسی نےریکارڈقائم کردیا

Aug 21, 2023 | 05:30 AM

ایک نیوز:ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق لیونل میسی نے اتوار کو امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیت لی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے۔
لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کو پینالٹی ککس پر 10-9 سے شکست دی اس سے قبل دونوں ٹیموں کا میچ 90 منٹ میں 1-1 سے برابر رہا تھا۔
سات بار بیلن ڈی ایوارڈ جیتنے والے میسی نے ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جیتے ہیں۔ اپنے کلب کیریئر میں میسی بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
میسی اب تک اپنے نئے کلب انٹرمیامی کیلئے سات میچز میں10 گول کرچکے ہیں جبکہ بدھ کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم سنسناٹی سے مقابلہ کرے گی تو ان کے پاس ایک اور فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا۔

مزیدخبریں