چلاس:سیاحوں کےساتھ ڈکیتی، فائرنگ سےایک جاں بحق

Aug 21, 2023 | 01:50 AM

ایک نیوز:چلاس میں سیاحوں کےساتھ ڈکیتی کےدوران فائرنگ سےایک جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بابوسرکےعلاقےمیں دوران ڈکیتی گولی لگنےسےسیاح جاں بحق ہوگیا،مقتول اپنی فیملی کےساتھ سیروتفریح کیلئےآیاتھا۔
پولیس کےمطابق مقتول اسکردوسےبراستہ ناران روالپنڈی جارہےتھے،چلاس کےقریب بابوسرروڈپرڈاکوؤں نےسڑک پرپتھررکھ کرناکہ لگایاہواتھا،سیاحوں نےگاڑی بھگانےکی کوشش کی توڈاکوؤں نےفائرنگ کردی،جس پرسیاح کوگولی لگنےسےموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت پروفیسررشیدکےنام سےہوئی ہے،واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں