ایک نیوز :سگریٹ سیکٹر پر 60 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کے باوجود سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہونے کے بجائے 65 ارب روپے کی کمی آگئی۔
ایف بی آر نے سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی کا ہدف 240 ارب روپے مقرر کیا تھا مگر ہدف کی بجائے 175ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو مالی سال 2021-22ء میں حاصل ہونے والی 180 ارب روپے کی وصولیوں اسے بھی پانچ ارب روپے کم ہیں۔
سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کی بڑی وجہ سگریٹ پر عائد ٹیکس میں ایک دم ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہے جس کی وجہ سے قانونی طور تیار کیے گئے سگریٹ کی پیداوار اور فروخت میں کمی آئی ہے، اس عمل کے باعث اسمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔